پی ایس 29 خیرپور ،قائم علی شاہ کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل کو مزید کارروائی سے روک دیا گیا

ہفتہ 13 دسمبر 2014 08:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2014ء) الیکشن کمیشن نے پی ایس 29 خیرپور میں قائم علی شاہ کی درخواست پر الیکشن ٹریبونل کو مزید کارروائی سے روک دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی رپورٹ میں ترجمان الیکشن کمیشن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پی ایس 29 خیرپور میں الیکشن ٹریبونل تبدیلی کی درخواست پر ای سی پی میں سماعت ہوئی، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے وکیل فاروق نائیک نے دلائل دیئے کہ ٹریبونل کے جج ظفر احمد شیرانی پیپلز پارٹی سے تعصب رکھتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل کو مزید کارروائی سے روک دیا، قائم علی شاہ اور ٹریبونل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔