لاہور ہائیکورٹ نے پندرہ دسمبر کو لاہور میں تحریک انصاف کی ہونے والی ہڑتال کے موقع پر تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتو ی، پولیس کو تاجروں اور شہریوں سے ملکر سکیورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدائت، ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے حکومتی حکمت عملی کہیں دکھائی نہیں دے رہی،عدالت

ہفتہ 13 دسمبر 2014 08:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2014ء)لاہور ہائیکورٹ نے پندرہ دسمبر کو لاہور میں تحریک انصاف کی ہونے والی ہڑتال کے موقع پر تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتو ی کرتے ہوئے پولیس کو تاجروں اور شہریوں سے ملکر سکیورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدائت کر دی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے حکومتی حکمت عملی کہیں دکھائی نہیں دے رہی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔تاجررہنمانعیم میر نے کہا کہ تاجر وں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے جا رہے جس سے ان میں عدم تحفظ پایا جا رہا ہے۔عدالت نے سی سی پی او کی جانب سے پیش کیا گیا سکیورٹی پلان مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

سی سی پی او نے عدالت کوبتایا کہ دوکانیں بند کرنا مسئلے کا حل نہیں ،تاجروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کا کام قانون کی عمل داری کرانا ہے یہ دیکھنا نہیں کہ دوکانیں کھلی ہیں یا بند۔عدالت نے پولیس کو تاجروں اور شہریوں کی تجاویز لے کر نیا سکیورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدائت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔