محمود عباس غزہ کی سرنگیں تباہ کرنے کی حمایت ،مصر کو اپنے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا حق ہے، فلسطینی صدر

ہفتہ 13 دسمبر 2014 08:43

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2014ء)فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے مصر کی طرف سے غزہ سے منسلک زیر زمین سرنگوں کو تباہ کرنے کی مہم اور کریک ڈاون کی حمایت کر دی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محمود عباس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصر کو عسکریت پسندوں سے اپنا تحفظ کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے مصری فوج مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی فوج کے ہاتھوں برطرفی کے بعد سے اب تک 1600 کی تعداد میں زیر زمین سرنگیں تباہ کر چکی ہے۔مصر کا موقف کے اسلام پسند معزول صدر کے حامی عسکریت پسند ان سرنگوں کو استعمال کر سکتے ہیں۔ مصری حکومت اخوان المسلمون اور حماس کے درمیان اس حوالے سے سازش کا بھی الزام لگاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :