ناراض بلوچ رہنماؤں کو مذاکرات کی میز پرلانا ہماری دیرینہ خواہش ہے، وزیراعلی عبدالمالک بلوچ

ہفتہ 13 دسمبر 2014 08:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2014ء) وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ خان آف قلات سمیت دیگر ناراض بلوچ رہنماؤں کو مذاکرات کی میز پرلانا ہماری دیرینہ خواہش ہے تاہم اب تک اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ریکوڈک منصوبے پر سودی بازی نہیں ہورہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات مخلوط حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ بلوچستان کے مسائل کا سیاسی حل تلاش کیا جائے بلوچ قومی سوال ہو یا دیگر مسائل پاکستان کے آئین کے اندر رہتے ہوئے حل کرنے کو تیار ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عسکری و سیاسی قیادت کی جانب سے مذاکرات کیلئے اختیارات دئیے گئے ہیں ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے داکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ سابق وزیر اعلی اسلم رئیسانی الزامات لگانے کی بجائے ریکوڈک فروخت کرنے کے ثبوت پیش کریں ریکوڈک عوامی منصوبہ ہے اس پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہو گی بلوچستان مین امن و امان کی صورتحال کو انہوں نے ماضی کے مقابلے میں بہتر قرار دیا انہوں نے کہا کہ حالات مین بہتری آئی ہیلوٹ مار،اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی مخلوط حکومت اور سیکورٹی فورسسز کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :