پی پی پی تصادم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے جمہوریت میں احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، رحمان ملک، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری کشیدگی بامقصد مذاکرت کے زریعے ختم ہوسکتی ہے ۔ پی ٹی آئی کے مطالبے پر دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بننا چاہے،حکومت کو دھرنے ختم کرانے کے لیے جمہوری رول ادا کرنا چاہے، نجی ٹی وی سے بات چیت

ہفتہ 13 دسمبر 2014 08:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2014ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وسابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو پی پی پی کی حکومت کا شکرگزار ہونا چاہیے کہ سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کو کراچی میں پرامن دھرنے کی اجازت دی اورمکمل سیکورٹی فراہم کی ۔

(جاری ہے)

پی پی پی تصادم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ہے بلکہ جمہوریت میں احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے پرامن دھرنے کے اختتام پر نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری کشیدگی بامقصد مذاکرت کے زریعے ختم ہوسکتی ہے ۔

پی ٹی آئی کے مطالبے پر دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بننا چاہے اور حکومت کو دھرنے ختم کرانے کے لیے جمہوری رول ادا کرنا چاہے ۔ انہوں نے کہا اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی جرگے نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان سیاسی کشیدگی کو ختم کرانے میں کچھ حد تک کامیاب ہوگیا ہے اور دونوں سیاسی جماعتیں جمہوری انداز میں آگے بڑھنے میں کامیاب ہورہی ہیں۔