وزیراعظم نے 6 مختلف اداروں کے سربراہان کی تعیناتی کی منظوری دیدی

ہفتہ 13 دسمبر 2014 08:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2014ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے 6 مختلف اداروں کے سربراہان کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد اشرف کو پاکستان کونسل آف ریسرچ برائے آبی وسائل کا چیئرمین ، پروفیسر محمد اشرف کو پاکستان سائنس فاونڈیشن کا چیئرمین ، بریگیڈیئر بشارت محمود کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس، ڈاکٹر سہیل ذکی فاروقی کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان کونسل برائے قابل تجدید توانائی ٹیکنالوجیز، محترمہ عصمت گل خٹک کو ڈی جی پاکستان ایکریڈی ٹیشن کونسل اور ڈاکٹر آصف انعام کو ڈی جی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشنوگرافی تعینات کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :