صومالیہ، کنویں کا زہریلا پانی پینے سے 50 افراد ہلاک، 150 کی حالت غیر،کنویں کے پانی کا نمونہ حاصل کرکے اسے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیج دیا ہے، حکام

ہفتہ 13 دسمبر 2014 08:39

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2014ء ) صومالیہ میں زہریلا پانی پینے سے 50 افراد ہلاک جب کہ 150 کی حالت غیرہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے شمالی شہر موغادیشو میں کنویں کا زہر آلود پانی پینے سے 50 افراد ہلاک اور 150 کے قریب کی حالت غیر ہوگئی جنہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا جس میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا تھا کنویں کے پانی کا نمونہ حاصل کرکے اسے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھیج دیا ہے جس کے بعد ہی کسی حتمی نتیجے پرپہنچا جاسکتا ہے کہ آیا پانی مضر صحت تھا یا یہ کوئی تخریبی کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :