پر امن احتجاج فیصل آباد واقعہ کا بدلا ہے ،کراچی میں زبردستی دکانیں بند نہیں کرائیں،سندھ حکومت نے سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کیا ،پاکستان تحریک انصاف

ہفتہ 13 دسمبر 2014 08:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے کہاہے کہ پر امن احتجاج فیصل آباد واقعہ کا بدلا ہے ،کراچی میں زبردستی دکانیں بند نہیں کرائیں،سندھ حکومت نے سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کیا ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وں ڈاکٹر عارف علوی اور اعظم سواتی نے شہر کے مختلف علاقوں میں دئیے جانے والے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

کراچی میں تین تلوار کے مقام پر دھرنے میں شرکت کے دوران ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہم نے کسی سے زبردستی دکانیں بند نہیں کرائیں شہریوں نے خود دکانیں بند کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ کراچی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پْرامن احتجاج ہوا ہے،ہم نے کسی سے زبردستی دکانیں بند نہیں کرائیں بلکہ شہریوں نے دکانیں خود بند کی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کیا ہے، کہیں بھی تحریک انصاف کے احتجاج میں رکاوٹ نہیں ڈالی گئی،عارف علوی نے کہا کہ کراچی کی عوم ٹرانسپورٹرز اور کاورباری حضرات کے شکر گزار ہیں،کراچی کی عوام نے ثابت کردیا کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں،ہمیں سیکورٹی کی ضرورت نہیں، اللہ ہماری حفاظت کرے گاجب کہ کراچی میں نیشنل ہائی وے قائد آباد کے مقا م پر دھرنے سے خطاب میں اعظم سواتی نے کہا کہ کراچی کا پرامن احتجاج فیصل آباد واقعے کا بدلہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پلان سی کی اگلی منزل حاصل کرنے کیلئے سونامی کراچی پہنچا۔انہوں نے کہا کہ عدم تشدد کی پالیسی پر چلتے ہوئے احتجاج پرامن رہے گا،عوام کو سڑکوں پر لانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔