قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس کے تھیلے کھولنے کے لئے پہلا اجلاس پندرہ دسمبر کو ہو گا،انکوائری کمیشن کے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور عمران خان کو نوٹس جاری، پندرہ دسمبر کو ڈی سی او آفس کے نادر ہال میں طلب کر لیا

ہفتہ 13 دسمبر 2014 08:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2014ء)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو بائیس کے تھیلے کھولنے کے لئے پہلا اجلاس پندرہ دسمبر کو ہو گا،انکوائری کمیشن نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ دسمبر کو ڈی سی او آفس کے نادر ہال میں طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

عمران خان کی درخواست پر الیکشن ٹربیونل نے انکوائری کمیشن کو حلقہ این اے ایک سو باےئس کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے ہدایات جاری کر رکھیں ہیں۔

الیکشن ٹربیونل کی ہدائت پر انکوائری کمیشن کو ڈی سی او آفس کے نادر ہال میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے جگہ فراہم کر دی گئی ہے۔جس پر انکوائری کمیشن نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ دسمبر کو طلب کر لیا۔انکوائری کمیشن کے پہلے اجلاس میں ریٹرننگ افسر کے علاوہ الیکشن کمیشن کے نمائندے اور دیگر فریقین بھی شریک ہوں گے۔