امریکی کانگریس کمیٹی نے داعش کیخلاف فوجی طاقت کے استعمال کے بل کی منظوری دیدی

ہفتہ 13 دسمبر 2014 08:42

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2014ء) امریکی کانگریس کمیٹی نے عراق اور شام میں داعش کیخلاف اوبامہ انتظامیہ کو فوجی طاقت کے استعمال کا اختیار دینے کے بل کی منظوری دی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رابرٹ سینیریز نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر داعش کیخلاف عراق اور شام میں تین سال تک فوجی طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں تاہم مشکل ترین صورتحال کے علاوہ صدر کو زمینی آپریشن کے حوالے سے اپنی مسلح افوان کی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کمیٹی نے آٹھ کے مقابلے میں دس ووٹوں سے اس بل کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ عنوان :