داعش کا ٹویٹر اکاوٴنٹ بھارت سے چلائے جانے کا انکشاف، مہدی ایک بین الاقوامی اشتہاری کمپنی میں ملازم ،بنگلور میں اپنے خاندان کے ہمراہ رہائش پذیر ہے،رپورٹ،سی آئی اے کی ٹیم مہدی کی تلاش میں بھارت پہنچ گئی،اس بات کا قوی امکان ہے کہ مہدی شہر چھوڑ کر فرار ہو چکا ہے،بنگلور پولیس حکام

ہفتہ 13 دسمبر 2014 08:43

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2014ء)عراق اور شام میں حکومت کے خلاف بر سر پیکار جنگجو تنظیم داعش کا ٹویٹر اکاوٴنٹ بھارت سے چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلور کا رہائشی مہدی گزشتہ ایک سال سے داعش کا ٹویٹر اکاوٴنٹ کامیابی کے ساتھ چلا رہا ہے اور اس کے اکاوٴنٹ پر داعش کی تمام تازہ ترین تصاویر اور معلومات اپ ڈیٹ ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق مہدی ایک بین الاقوامی اشتہاری کمپنی میں ملازمت کرتا ہے اور بنگلور میں اپنے خاندان کے ہمراہ رہائش پزیر ہے۔ دوسری جانب بنگلور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ مہدی شہر چھوڑ کر فرار ہو چکا ہے۔ایک برطانوی ٹی وی کو اپنے انٹرویو میں مہدی کا کہنا تھا کہ اگر اسے موقع ملتا تو وہ ہر چیز چھوڑ کر داعش میں شامل ہو چکا ہوتا لیکن یہاں میرے خاندان کو میری ضرورت ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کا برطانوی جہادیوں سے بھی رابطہ ہے اور وہ سر قلم کرنے پر بھی یقین رکھتا ہے۔ برطانوی ٹی وی کی رپورٹ کے بعد سی آئی اے کی ٹیم مہدی کی تلاش میں بھارت پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :