امریکا اور میکسیکو چینی کی تجارت کے معاہدے پر متفق ہوگئے،آئندہ چند روز میں معاہدہ طے پانے کاامکان

پیر 22 دسمبر 2014 08:21

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء)امریکا اور میکسیکو چینی کی تجارت کے معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین آئندہ چند روز میں معاہدہ طے پانے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور میکسیکو میکسیکن چینی پر عائد درآمدی ڈیوٹی کو ختم کرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے مابین چینی کی تجارت کے معاہدے کا مسودہ رواں سال اکتوبر میں تیار کیا گیا تھا جس پر میکسیکو کی صنعتوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید کی تھی۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک چینی کی درآمد پر عائد ٹیکس میں 60فیصدکمی پر آمادہ ہوگئے ہیں۔