عمران خان(آج)خیبر پختونخواہ کا اہم دورہ کرینگے،سانحہ پشاور کے شہید اساتذہ اور طلباء کے اہلخانہ سے ملاقاتیں بھی کرینگے،اہم اعلانات متوقع

پیر 22 دسمبر 2014 08:11

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان(آج) پیر 22دسمبر کو خیبر پختونخواہ کا اہم دورہ کرینگے ۔ عمران خان کے دورہ کے دوران سانحہ پشاور کے شہید ہونیوالے اساتذہ اور طالبعلموں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں بھی کرینگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ صوبے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینگے اور پولیس نفری میں اضافے کے حوالے سے اہم اقدامات کا اعلان بھی کیاجائے گا ۔ کے پی کے میں تمام تعلیمی اداروں ا ور دیگر سکیورٹی انتظامات سے متعلق تحریک انصاف کے سربراہ کو بریفنگ دی جائے گی جس کے بعد عمران خان کی طرف سے اہم اعلانات کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :