اسپنر سعید اجمل نے اپنے انٹر نیشنل کیریئر کو بچانے کے لئے دوسرا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے نئی کیرم بال متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا

پیر 22 دسمبر 2014 08:07

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء)اپنے خفیہ ہتھیار دوسرا کی وجہ سے دنیا بھر کے بیٹسمینوں کے لئے مشکلات پیدا کرنے والے آف اسپنر سعید اجمل نے اپنے انٹر نیشنل کیریئر کو بچانے کے لئے دوسرا سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے نئی کیرم بال متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ گیند کینیا کے خلاف میچ میں کرائی اور بیٹسمینوں کو مشکلات پیدا کیں۔

(جاری ہے)

میڈیا گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ ثقلین مشتاق لاہور پہنچ کر میرے ایکشن پر کام شروع کرائیں گے۔میں نے کیرم بال پر بہت کام کیا ہے اور امید ہے کہ نئے ایکشن اور نئے خفیہ ہتھیار سے پاکستان ٹیم کو فتح دلواوں گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے میری کہنی 40 ڈگری سے زیادہ تھی اب چند ڈگری کا فرق ہے اسے بھی ختم کرکے 15 ڈگری کی حد میں آجاؤں گا اور آئی سی سی سے کلیئر ہوجاوں گا۔ان کا کہنا ہے کہ ابھی انہوں نے پہلا میچ کھیلا ہے۔ آہستہ ردہم میں آجائینگے ۔ان پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔