داعش جنگجووں کا اپنے 100غیر ملکی ساتھیوں کو قتل کرنے کا انکشاف ، ایک شامی باشندے کو سرعام پھانسی پر لٹکا دیا جس پر سرکاری فوج کے حملے کیلئے ٹریکنگ آلات نصب کرنے کا الزام تھا،برطانوی اخبار

پیر 22 دسمبر 2014 08:18

دمشق( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء )شام اور عراق میں برسرپیکار داعش کے جنگجووٴں کی جانب سے اپنے ہی100 غیرملکی ساتھیوں کو قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی اخبار ”فنانشل ٹائمز“ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے داعش نے شام کے شہر رقہ میں فرار ہونے کی کوشش کرنے والے اپنے ہی100 غیر ملکی ساتھی جنگجووٴں کو قتل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

داعش کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب دولت اسلامیہ گروپ نے ایک شامی باشندے کو سرعام پھانسی پر لٹکا دیا جس پر سرکاری فوج کے حملے کیلئے ٹریکنگ آلات نصب کرنے کا الزام تھا۔ جہادی گروپ نے ایک ملزم کی فوٹیج جاری کی ہے جسے ایک ہجوم کے سامنے پھانسی پر لٹکایا جارہا ہے تاہم وڈیو کو ایک پوائنٹ پر جان بوجھ کر روک دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :