نوازشریف اورعمران خان نے مذاکراتی ٹیموں کومعاہدہ طے کرنے کی ہدایات کردیں،آئندہ مشاورت میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے طریقہ کار پر اتفاق کرلیا جائے گا

پیر 22 دسمبر 2014 08:09

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء )وزیر اعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی اپنی مذاکراتی ٹیموں کو مذاکراتی عمل کے آخری مرحلے کے تحت معاہدہ طے کرنے اور اسے قانونی دائرہ کار میں لانے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اجلاس میں طے کی جانے والی تجاویزسے دونوں قیادت کوآگاہ کردیا گیا جس کے بعد قانونی ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کے لئے گرین سگنل دے دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مشاورت میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے طریقہ کار پر اتفاق کرلیا جائے گا، معاہدے کو قانونی شکل دینے کیلئے اٹارنی جنرل اقدامات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :