الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس26 دسمبر کو ہوگا،عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی،بلدیاتی الیکشن،الیکٹرانک ووٹنگ مشین ،بائیومیٹرک سسٹم سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئیں گے

پیر 22 دسمبر 2014 08:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس26 دسمبر بروز جمعہ کو بلائے جانے کا امکان ہے۔اجلاس میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ،اضافی بیلٹ پیپرز،صوبہ خیبر پختونخوا، سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ،الیکٹرانک ووٹنگ مشین،بائیو میٹرک سسٹم سمیت دیگرامور زیر بحث لائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کا باضابطہ طور پر پہلا اجلاس 26 دسمبر بروز جمعہ کو بلائے جانے کاا مکان ہے ۔اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن سمیت دیگر اعلی حکام شرکت کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ،اضافی بیلٹ پیپرز،صوبہ خیبر پختونخوا،سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین،بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال کے حوالے سے امور بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کو مزید بتایا کہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے اندرونی معاملات بھی زیر بحث لائے جائیں گے