تھر پارکر : غذائیت کی کمی کے شکار چار مریض بچوں کا انتقال،تعداد 82ہوگئی

پیر 22 دسمبر 2014 08:15

تھر پارکر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء)تھر پارکر میں غذائیت کی کمی کے شکار چار مریض بچے انتقال کرگئے۔ اس ماہ انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 82ہوگئی ہے۔تھر میں مسلسل تیسرے سال قحط سالی کے باعث صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تھرپارکرمیں مختلف امراض اور غذائیت کی کمی کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ اب تک نہیں رک سکا۔ مٹھی کی نارتھ کالونی میں تین دن کی بچی انتقال کرگئی۔ ڈیپلو کے گاؤں کھاڑک میں غذائیت کی کمی کے شکار دو مریض بچے اور سول ہسپتال مٹھی میں ڈیپلو کے گاؤں لیاکھلو میں ایک دن کی بچی انتقال کرگئی۔ جس کے بعد ماہ دسمبر کے 21دنوں میں ہلاک ہونیوالے بچوں کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :