پشین ، مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد کی پانچ لاشیں برآمد،لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے کوئٹہ منتقل، زیارت کے علاقے سنجاوی سے تین لاشیں برآمد، شناخت کیلئے سنجاوی ہسپتال میں منتقل کردی گئیں

پیر 22 دسمبر 2014 08:16

پشین(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء)پشین کے مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد کی پانچ لاشیں برآمد،لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے کوئٹہ منتقل۔تفصیلات کے مطابق پشین کے علاقے ہیکلزئی چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم تین افراد کی گولیوں سے چھلنی اور تشدد زدہ لاشیں لیویز کو ملی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لانے کے بعد پوسٹمارٹم کیلئے کوئٹہ منتقل کیا گیا جبکہ تحصیل کاریزات میں خانوزئی کے قریب درگئی میں پل کے نیچے دو افراد کی لاشیں متعلقہ لیویز نے برآمد کرکے کوئٹہ منتقل کردیا لاشوں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

رواں ماہ پشین ڈسٹرکٹ سے برآمد ہونیوالی لاشوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ادھرضلع زیارت کے علاقے سنجاوی سے تین لاشیں برآمد شناخت کیلئے سنجاوی ہسپتال میں منتقل کردی گئی تفصیلات کے مطابق اتوار کو ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں تین لاشیں ملی ہیں جسے لیویز نے قبضے میں لیکر شناخت کیلئے ہسپتال پہنچادی لیویز ذرائع کے مطابق سنجاوی کے علاقے کلی باؤگ میں تین لاشیں ملی ہیں لیویز نے موقع پر پہنچ کر تینوں لاشوں کو قبضے میں لیکر شناخت کیلئے ہسپتال پہنچادیا جہاں سے انہیں کوئٹہ منتقل کیا جائے گا واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سنجاوی سے 8لاشیں ملی تھی جن میں کالعدم تنظیم کے نائب امیر بلوچستان کی لاش بھی شامل تھی اس طرح 48گھنٹوں میں صرف سنجاوی سے 11لاشیں ملی ہیں جبکہ اتوار کو ضلع پشین سے بھی پانچ لاشیں ملی ہیں اس طرح 48گھنٹوں میں ضلع زیارت اور ضلع پشین سے 16لاشیں ملی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان دونوں واقعات کے بعد حساس اداروں نے علاقے میں معلومات حاصل کرنا شروع کردی ہے ۔