مولانا عبدالعزیز سے پولیس سکیورٹی واپس لینے کے احکامات جاری

پیر 22 دسمبر 2014 08:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء) لال مسجد کے خطیب سابق خطیب مولانا عبدالعزیز سے پولیس سکیورٹی واپس لینے کے احکامات جاری کردیئے گئے یہ بات وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی انہوں نے کہاکہ مولانا عبدالعزیز اس وقت لال مسجد کے خطیب نہیں بلکہ صدر مشرف کے دور میں ان کے ایک بھانجے کو لال مسجد کا خطیب بنایا گیا تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف دہشت گردوں کا ساتھ دینے والے کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :