لاہور ائیر پورٹ شدید دھند کی لپیٹ میں ، فلائٹ آپریشن معطل کر دئیے گئے ،موٹر وے کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا ، مختلف پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی

پیر 22 دسمبر 2014 08:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء ) لاہور ائیرپورٹ پر دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا جس کے باعث دبئی سے آنے والی قومی کرکٹ ٹیم کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، شدید دھند کے باعث موٹر وے کو بھی مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

وقفہ وقفہ سے لاہور شہر میں دھند کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے ، لاہور ائیرپورٹ پر دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا جس سے دبئی سے آنے والی قومی کرکٹ ٹیم کی پرواز کو واپس دبئی جانا پڑا ، جب کہ دیگر پروازوں کو بھی ملک کے دیگر شہروں کی جانب منتقل کر دیا گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق ائیرپورٹ کے علاقیمیں حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی ہے ، جس کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔

موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک ایم تھری کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :