مردان:شادی ہال میں سوئے 5 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق

پیر 22 دسمبر 2014 08:15

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء)مردان شادی ہال میں سوئے ہوئے 5 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق جبکہ ایک مزدور بیہوش ہوگیا۔پولیس کے مطابق مردان نوشہرہ روڈ پر مقامی شادی ہال میں سوئے ہوئے 5مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ایک مزدور بیہوش ہوگیا۔متاثرہ مزدور کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔مزدوروں نے سردی سے بچاو کے لئے رات کو کوئلہ دہکایا ہوا تھا۔ہلاکت کوئلے کی گیس کے اخراج کے باعث ہوئی ہے۔