آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، آسٹریلیا بدستور سرفہرست، پاکستان اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر آگیا ، ویلیئرز ٹاپ ون ڈے بیٹسمین برقرار،نارائن نے سعید اجمل سے پہلی پوزیشن چھین لی،حفیظ تنزلی پا کر آل راؤنڈرز میں تیسرے نمبر پر آ گئے،ولیمسن ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل،شہزاد، اکمل کی تنزلی

پیر 22 دسمبر 2014 08:04

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء) آسٹریلوی ٹیم آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے عالمی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد پاکستان چھٹی نمبر پر اس کا جوڑی دار بن گیا۔ ویلیئرز ٹاپ بیٹسمین برقرار ہیں، کین ولیمسن 4 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔ سنیل نارائن نے سعید اجمل سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

آل راؤنڈرز میں میتھیوز پہلے نمبر پر موجود جبکہ حفیظ تنزلی کا شکار ہو کر تیسرے نمبر پر آ گئے۔ ہفتہ کو آئی سی سی نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ہے، آسٹریلیا بدستور پہلے، بھارت دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، سری لنکا چوتھے، انگلینڈ پانچویں نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ اور پاکستان مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پر آ گئیں۔

(جاری ہے)

بلے بازوں میں ویلیئرز پہلے نمبر پر برقرار، ویرات کوہلی دوسرے، آملہ تیسرے، سنگاکارا چوتھے، دھاون پانچویں، بیلی چھٹے، دلشان ساتویں، کوک آٹھویں نمبر پر ہیں، ولیمسن 4 درجے ترقی پا کر 9 ویں نمبر پر پہنچ گئے، دھونی دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیلر تنزلی کا شکار ہو کر ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے۔ مصباح الحق 14 ویں نمبر پر موجود، شہزاد 3 درجے تنزلی کا شکار ہو 18 ویں نمبر پر آ گئے، حفیظ تنزلی کے بعد ٹاپ ٹونٹی سے باہر ہو گئے۔ اکمل کی 7 درجے تنزلی ہوئی ہے اور 31 ویں نمبر پر آ گئے۔ آفریدی کی دو درجے ترقی ہوئی ہے۔ باؤلرز میں نارائن نے اجمل سے پہلی پوزیشن چھین لی، اجمل تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے، سٹین تیسرے، شکیب الحسن چوتھے، جانسن پانچویں نمبر پر ہیں، حفیظ ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر آ گئے، عرفان 16 ویں نمبر پر موجود، آفریدی 5 درجے ترقی پا کر 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اینجیلو میتھیوز آل راؤنڈرز میں پہلے نمبر پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں، شکیب الحسن نے حفیظ سے دوسری پوزیشن چھین لی