دہشت گردحملوں سے نمٹنے کیلئے تعلیمی اداروں میں طلباء اور اساتذہ کو خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ، تمام ہاسٹلوں کو خالی کرا لیا گیا،سکولوں ،کالجوں یونیورسٹیوں میں تقریبات سے قبل انتظامیہ کو آگاہ کرنیکی ہدایات جاری

پیر 22 دسمبر 2014 08:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء)دہشت گردی کے ممکنہ حملوں سے نمٹنے کے لئے تمام تعلیمی اداروں میں طلباء اور اساتذہ کو خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ تعلیمی اداروں میں تقریبات پر پابندی اور کسی بھی ضروری تقریب کے سلسلے میں انتظامیہ کو آگاہ کرنے اور خصوصی سکیورٹی دینے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں واقع بڑے بڑے تعلیمی اداروں میں دہشت گردوں کے خطرات کے پیش نظر تمام ہاسٹلوں کو خالی کرا لیا گیا ہے اور خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تقریبات کے انعقاد سے قبل سکیورٹی کے انتظامات کرنے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلباء کو کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لئے تربیت دینے اور ایسے مواقع پر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے بھی تیار کیا جائیگا۔ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں