پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ہارنے کے بعدکچھ کھلاڑی ہفتے کو خاموشی سے کراچی پہنچ گئے، ہیڈ کو چ فیملی کے ہمراہ سڈنی روانہ ،قومی ٹیم کے غیر ملکی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور،فیلڈنگ کوچ ٹرینر گرانٹ لوڈن،اور فزیو تھراپسٹ بریڈ رابنسن کر سمس اور نئے سال کی چھٹیاں منانے اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے،کھلاڑیو ں کو خبردار کرتا ہوں کھیل میں بہتری لائیں ،ہمیں بیٹنگ کے دوران شارٹ گیندوں اور فیلڈنگ پر سخت محنت کی ضرورت ہے،ہم مستقل کپتان مصباح کی خدمات سے محروم تھے،سعید اجمل اور حفیظ کی بولنگ نہ ہونے سے بھی مشکلات بڑہی ہیں، وقار یونس

پیر 22 دسمبر 2014 08:07

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز ہارنے کے بعدکچھ کھلاڑی ہفتے کو خاموشی سے کراچی پہنچ گئے۔وقار یونس نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے پہلے اپنی کارکردگی میں بہتری لائیں۔کوچ وقار یونس دبئی سے اپنے اہل خانہ کے پاس سڈنی روانہ ہوگئے۔قومی ٹیم کے غیر ملکی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور،فیلڈنگ کوچ ٹرینر گرانٹ لوڈن،اور فزیو تھراپسٹ بریڈ رابنسن کر سمس اور نئے سال کی چھٹیاں منانے اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں۔

یہ لوگ جنوری کے پہلے ہفتے میں لاہور آئیں گے شاہد آفریدی سب سے پہلے اکیلے کراچی آئے ۔شام کو منیجر معین خان اسد شفیق،یونس خان،انور علی،سرفراز احمد،اور عمر اکمل کے ساتھ کراچی پہنچے۔

(جاری ہے)

جبکہ مصباح الحق اور دیگر کھلاڑی رات گئے لاہورپہنچے۔وقار یونس نے کہا کہ ہمیں بیٹنگ کے دوران شارٹ گیندوں اور فیلڈنگ پر سخت محنت کی ضرورت ہے۔ورلڈ کپ سے پہلے شارٹ گیندوں کو کھیلنے کی خامی کو دور کرنا ہوگا۔

جبکہ فیلڈنگ ایسا شعبہ ہے جس میں بہتری کے بغیر ورلڈ کپ میں آگے جانا مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی امیدوں کا قائم رکھنا ہوگا۔ہم پوری کوشش کررہے ہیں اور مجھے اپنی ٹیم سے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔نیوز ی لینڈ کے خلاف سیریز میں ہم نے سو فیصد نہ سہی اپنے مقاصد حاصل کر لئے ہیں۔ہم مستقل کپتان مصباح کی خدمات سے محروم تھے۔سعید اجمل اور حفیظ کی بولنگ نہ ہونے سے بھی مشکلات بڑہی ہیں۔