سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کرنے کا فیصلہ موخر کردیا

پیر 22 دسمبر 2014 08:13

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء ) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کا اندراج پشاور سانحہ کی وجہ سے کچھ عرصے کے لیے موخر کردیا ۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری پر پشاور سانحے کا بہت زیادہ گہرا اثر پڑا ہے اس وجہ سے انہوں نے عمران خ ان کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کچھ عرصے کے لیے موخر کردیا اس حوالے سے انہوں نے اپنے وکلاء کو بھی ہدایت جاری کردی ہیں کہ فی الحال عمران خان کیخلاف دعویٰ دائر نہ کیاجائے