امریکی سفارتخانے کے اہلکار نے گاڑی سے موٹر سائیکل کو ٹکر ما ر دی ، سفارتخانے کے اہلکار کا متاثرہ شخص اور پولیس سے تعاون کرنے سے انکار

پیر 22 دسمبر 2014 08:14

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء ) امریکی سفارتخانے کے اہلکار نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل کو جزوی نقصان پہنچا ۔ امریکی اہلکار کا پولیس سے اور متاثرہ شخص سے تعاون سے انکار کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وفاقی دارالحکومت میں امریکی سفارتخانے کے باہر گیٹ نمبر ایک پر امریکی سفارتخانے کے اہلکار میسی نے اپنی گاڑی سے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل کو جزوی نقصان پہنچا واقع کے بعد امریکی اہلکار نے فرار ہونے کی کوشش کی تو شہری نے دھر لیا اور پھر پولیس بھی واقع پر پہنچ گئی لیکن امریکی اہلکار بدستور ضد پر اڑھا رہا اورپولیس سمیت متاثرہ شخص کا نقصان بھرنے سے انکار کردیا جبکہ امریکی سفارتخانے کے باہر تعینات پولیس نے بھی میسی کو سفارتخانے میں داخل ہونے سے روک دیا

متعلقہ عنوان :