حکومت کی بھاگ دوڑاس وقت میرے ہاتھ میں نہیں ،میڈیااب بھی مہربان ہے ،آصف زرداری ،تنقیدبری بات نہیں ،میں نے غلطی کی ہے تومیرارب مجھے سزادیگا،میڈیاسے مختصرگفتگو

بدھ 22 اپریل 2015 04:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء)سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ حکومت کی بھاگ دوڑاس وقت میرے ہاتھ میں نہیں ،میڈیااب بھی مہربان ہے ،تنقیدبری بات نہیں ،میں نے غلطی کی ہے تومیرارب مجھے سزادیگا۔

(جاری ہے)

اسلام آبادمیں میڈیاسے مختصرگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے اجلاس میں پاکستان کے تمام ایشوزپربحث ہوئی ہے ،جواس وقت میڈیامیں بھی چل رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ تنقیدکوئی بری بات نہیں تنقیدہم پرہوتی رہی ہے اوراب جبکہ حکومت کی بھاگ دوڑہمارے ہاتھ میں نہیں تب بھی تنقیدہوتی ہے ۔حالانکہ یہ نقیدہونی کہیں اورچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ میڈیاکاشکرگزارہوں کہ وہ اب بھی مجھ پرمہربان ہیں ،میں نے اگرغلطی کی ہے تومیرارب مجھے سزادیگااگرنہیں کی توغیبت کرنے والوں کوسزاملے گی۔