مصر کی عدالت نے سابق صدر محمدمرسی کو 20 سال قید کی سزا سنادی،مرسی کو اپنے دورِ اقتدار میں مظاہرین کو قتل کرنے کے جرم میں سزاسنائی گئی؛مصری میڈیا

بدھ 22 اپریل 2015 04:35

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء)مصر کی ایک عدالت نے ملک کے سابق صدر محمدمرسی کو اپنے دورِ اقتدار میں مظاہرین کو قتل کرنے کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنادی ہے ۔مصری میڈیا کے مطابق مرسی اور اخوان المسلین کے دیگر رہنماوٴں پر الزام تھا کہ انھوں نے مظاہرین کو مخالف گروہوں اور صحافی کے قتل پر اْکسایا۔مصر کی فوج نے جولائی 2013 میں عوامی مظاہروں کے اْس وقت کے صدر محمد مرسی کو اْن کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔

مرسی کو برطرف کیے جانے کے بعد اْن کی سیاسی جماعت اخوان المسلمین پر پابندی عائد کر دی گئی اور جماعت کے ہزاروں حامیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔سنہ 2012 میں مصر کیصدارتی محل کے باہر ہونے والے مظاہرے میں حکومتی حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔

(جاری ہے)

سابق صدر مرسی نے پولیس کو حکم دیا کہ وہ صدارتی محل کے باہر مظاہرین کو منتشر کریں۔

پولیس نے اْن کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد اخوان المسلمین نے اپنے حامیوں کے ذریعے مظاہرین پر قابو پانے کی کوشش کی۔اخوان المسلمین کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق اخوان المسلمین سے تھا۔سابق صدر مرسی کے خلاف فیصلہ سنائے جانے سے قبل اخوان المسلمین نے ملک کے موجودہ صدر اور فوج کے سابق سربراہ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ’عدالت کو ہتھیار‘ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

مرسی نے کہا تھا کہ وہ اس عدالت کو مسترد کرتے ہیں اور عدالت میں مقدمے کی پہلی سماعت کے دوران انھوں نے کہا تھا کہ وہ فوجی بغاوت کا نشانہ بنے ہیں۔اس سے قبل سوموار کو عدالت نے اخوان المسلمین کے 22 حامیوں دارالحکومت قاہرہ کے پولیس سٹیشن پر حملہ کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے۔پچھلے 18 ماہ میں اخوان المسلمین کے اراکین کے خلاف جاری مقدمات کو تیزی سے نمٹایا گیا ہے۔واضح رہے کہ سابق آرمی چیف اور موجودہ صدر عبد الفتاح امام سیسی نے صدر مرسی کا تختہ الٹنے کے بعد اسلامی تحریک اخوان المسلمین پر پابندی لگا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :