بے نظیر ائیر پورٹ پر نجی ائیر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا،ہنگامی لینڈنگ کی ،اسلام آباد سے کراچی جانیوالی طیارے میں انجن کو آگ لگ گئی ،عملے سمیت100 مسافر سوار تھے

بدھ 22 اپریل 2015 04:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء)بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر نجی ائیر لائن کے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ،طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے ایک نجی ائیر لائن کا طیارہ جو اسلام آباد سے کراچی جارہا تھا کہ پرواز کے کچھ ہی دیر بعد انجن میں آگ لگ گئی جس کے بعد پائلٹ نے انتہائی مہارت کے ساتھ دوبارہ بے نظیر ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اور حادثے سے بال بال بچ گئے ،طیارے میں عملہ سمیت100 مسافر سوار تھے ۔

ہنگامی لینڈنگ کے بعد رن وے کو کچھ دیر کے لئے بند کر دیا گیا۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے میں سپارکنگ ہوئی ہے اس حوالے سے حکام تحقیقات کررہے ہیں ،سول ایوی ایشن حکام کے مطابق رن وے کو کچھ دیر کیلئے بند کیا گیا ہے جسے آدھے گھنٹے بعد کھول دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :