گوادر میں ایف سی کا سرچ آپریشن،شدت پسندوں سے جھڑپ کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار شہید ، ایک شدت پسند ہلاک، 2 گرفتار

بدھ 22 اپریل 2015 04:27

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء) گوادر کے علاقے جبوانی میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں سے جھڑپ کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ ایف سی کی جوابی کارروائی میں ایک شدت پسند مارا گیا ہے اور 2 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز ایف سی نے گوادر کے علاقے آواران میں سرچ آپریشن کے دوران ایک جبوانی میں شدت پسندوں کے ٹھکانے کا گھیراؤ کیا اس دوران ٹھکانے پر موجود مسلح شدت پسندون نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایف سی کے دو جوان شہید ہو گئے جبکہ ایف سی نے بھی زبردست جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک شدت پسند مارا گیا 2 کو گرفتار کر لیا گیا ہے حکام کے مطابق گرفتار اور ہلاک تمام شدت پسندوں کا تعلق مقامی شدت پسند تنظیم سے ہے اور گرفتار شدت پسندوں نے ابتدائی تفتیش میں کئی جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش کے لئے دونوں ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :