سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار شاہد عزیز عرف گلو بٹ کی سزا کے خلاف اپیل اور درخواست ضمانت پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

بدھ 22 اپریل 2015 04:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار شاہد عزیز عرف گلو بٹ کی سزا کے خلاف اپیل اور درخواست ضمانت پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔ گذشتہ روز اپیل کنندہ کے وکیل کے پیش نہ ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔

(جاری ہے)

گلو بٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ ٹرائل کورٹ نے گلوبٹ کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت پانچ برس اور دیگر جرائم کی دفعات کے تحت مجموعی طور پر چھ برس قید کی سزا سنائی ہے، درخواست گزار کے مطابق گاڑیوں کی توڑ پھوڑ دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتی لیکن اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس اس سے سزا سنائی، سزا کیخلاف اپیل بھی لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوائہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سزا کیخلاف اپیل کے حتمی فیصلے تک گلو بٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :