وزارت خزانہ ، مالی سال 2015-16ء کیلئے وفاقی بجٹ کیلئے سفارشات مکمل، تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافے کی تجویز، دفاع ، سبسڈیز اور وفاقی حکومت کے ترقیاتی پروگرام کیلئے بجٹ مختص کرنے کی سفارشات

بدھ 22 اپریل 2015 04:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء) وزارت خزانہ نے مالی سال 2015-16ء کیلئے وفاقی بجٹ کیلئے سفارشات مکمل کرلیں ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافے کی تجویز دفاع ، سبسڈیز اور وفاقی حکومت کے ترقیاتی پروگرام کیلئے بجٹ مختص کرنے کی سفارشات تیار کرلی گئیں وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کیلئے سفارشات تیار کرلی گئی جس میں تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافے کی تجویز پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی مد میں پچیس سے تیس ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے جبکہ دفاع کیلئے 750 ارب روپے مختلف ا داروں میں سبسڈی کیلئے 150 ارب روپے جبکہ وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 574ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے بجٹ سیل نے بجٹ کیلئے سفارشات تیار کرلی ہیں اور ان سفارشات کو آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :