بارسلونا ، اسکول میں بچے نے حملہ کر ٹیچر کوہلاک، چار دیگر کو زخمی کردیا

بدھ 22 اپریل 2015 04:35

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء)ہسپانوی شہر بارسلونا کے ایک اسکول میں ایک بچے نے حملہ کرتے ہوئے ایک ٹیچر کو ہلاک جبکہ چار دیگر کو زخمی کر دیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ یوآن فْسٹر اسکنڈری اسکول میں رونما ہوا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایک تیز دھار ہتھیار سے مسلح چودہ سالہ بچے نے کلاس روم میں داخل ہو کر استاد پر حملہ کر دیا۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور بچہ کس ہتھیار سے مسلح تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم ابھی تک ا س حملے کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :