موبائل سموں کی بائیومیٹرک تصدیق کے بعد صارفین کی تعداد میں کمی

بدھ 22 اپریل 2015 04:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء)ملک بھر میں موبائل سموں کی بائیومیٹرک تصدیق شروع ہونے کے بعد موبائل فون صارفین کی تعداد میں کمی،گزشتہ ماہ سیلولرفون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں 17لاکھ کی کمی ریکارڈ کی گئی،232 پی ٹی اے کے مطابق مارچ2015ء میں ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد کم ہوکر13کروڑ49لاکھ رہ گئی جو کہ فروری 2015ء میں تقریباً13کروڑ 66لاکھ تھی،دہشتگردی میں سموں کا استعمال روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے بائیومیٹرک سموں کی تصدیق کا عمل شروع ہوگیا تھا،جس کی آخری تاریخ14اپریل تھی اس عمل کے بعد موبائل فون صارفین کی تعداد میں خاص کمی ریکارڈ کی گئی ہے،ماہرین کے مطابق آئندہ چند ماہ میں سموں کی کمی میں مزید کمی کا امکان ہے

متعلقہ عنوان :