چین نے پاکستان کو سولرانرجی سسٹم کا بطور تحفہ دیا،چینی صدر شی چن پنگ نے شمسی توانائی منصوبے کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کر دیا،منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں پارلیمنٹ کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائیگا

بدھ 22 اپریل 2015 04:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء)چینی صدر شی چن پنگ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب قبل شمسی توانائی منصوبے کا افتتاح کر کے پاکستان کو بطور تحفہ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب سے قبل چینی صدر شی چن پنگ نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پاکستان میں شمسی توانائی منصوبے کا افتتاح کیا اور نقاب کشائی کی ۔یہ منصوبہ چین کی طرف سے پاکستان کو بطور تحفہ دیا گیا ہے ۔منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں پارلیمنٹ کو شمسی توانائی سسٹم میں منتقل کیا جائیگا ۔نقاب کشائی کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور سپیکر ایاز صادق اور دیگر پارلیمانی رہنما بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :