ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا، دو ارب روپے کے رمضان پیکج اور یوٹیلٹی سٹوروں پر اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دینے پر غور ہوگا

بدھ 22 اپریل 2015 04:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج( بدھ کو ) وزارت خزانہ میں ہوگا اجلاس میں دو ارب روپے کے رمضان پیکج اور یوٹیلٹی سٹوروں پر اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دینے پر غور ہوگا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے جس میں رمضان پیکج سمیت کئی اہم معاملات زیر بحث ہونگے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں رمضان پیکج کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے ۔ جس میں رمضان المبارک کے مہینے میں یوٹیلٹی سٹوروں پر گھی ، چینی ، چاول اور دالوں سمیت اشیائے خوردنی پر دو ارب روپے کی سبسڈی متوقع ہے ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹوروں پر تین سے پانچ سے تک اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے ۔