گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں پر عام انتخابات کیلئے شیڈول جاری ، الیکشن 8جون کو ہونگے ، الیکشن میں سول انتظامیہ کی کارکردگی اطمینان بخش نہ رہی تو فوج طلب کی جاسکتی ہے، چیف الیکشن کمیشنر گلگت بلتستان

بدھ 22 اپریل 2015 04:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ئگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں پر عام انتخابات کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ امیدوار 24 سے 28 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں جبکہ الیکشن کیلئے میدان آٹھ جون کو سجے گا ،چیف الیکشن کمیشنز گلگت کا کہنا ہے کہ الیکشن میں سول انتظامیہ کی کارکردگی اطمینان بخش نہ رہی تو فوج طلب کی جاسکتی ہے۔

چیف الیکشن کمیشنر گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ طاہر علی شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 24 اپریل کو ریٹرننگ آفیسر اپنے اپنے دفاتر پر الیکشن شیڈول آویزاں کریں گے۔ 26 تا 27 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے کاغذات کی جانچ پڑتال 20 اپریل سے چار مئی تک ہوگی۔ مسترد کاغذات پر اپیل دائر کرنے کی تاریخ آٹھ مئی مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق اپیلوں پر فیصلہ 15 کو ہوگا جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 16 مئی کو آویزاں کی اجےء گی اور آٹھ جون کو انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا گلگت بلتستان کے سات اضلاع میں قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ سترہ ہزار تین سو پانچ ہے جس میں تین لاکھ اٹھائیس ہزار آٹھ سو 32 مرد جبکہ دو لاکھ 88 ہزار چار سو 73 خواتین شامل ہیں سید طاہر علی شاہ نے بتایا کہ الیکشن میں سول انتظامیہ کی کارکردگی اطمینان بخش نہ رہی تو فوج طلب کی جاسکتی ہے ۔ جبکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کے نادہندگان الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔