پاکستان اور بنگلہ دیش تیسرے ون ڈے میں آج مدمقابل،پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں نہ صرف وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے بلکہ شکست قومی ٹیم کو تاریخ کی بدترین آٹھویں رینکنگ پرپہنچادے گی

بدھ 22 اپریل 2015 04:17

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اورآخری ون ڈے انٹرنیشنل آج میرپورمیں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کے سرپر وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا۔ پاکستان کو ون ڈے میں بدترین رینکنگ سے بچنے کی فکر بھی لاحق ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ واش سے بچنا ہے،ساتویں پوزیشن بھی بچانی ہے، قو می ٹیم کی کشتی بھنور میں پھنسی ہے،پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں سیریز کے آخری ون ڈے میں شیربنگلہ اسٹیڈ یم میں مد مقابل آئیں گی، میزبان ٹیم کوسیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں نہ صرف وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے بلکہ شکست قومی ٹیم کو تاریخ کی بدترین آٹھویں رینکنگ پرپہنچادے گی۔ قومی ٹیم اس وقت رینکنگ میں ساتویں نمبرپرہے۔ہیمسٹرنگ انجری کے شکارفاسٹ باؤلر راحت علی کی تیسرے میچ میں شرکت مشکوک ہے، ان کی جگہ عمرگل کوموقع مل سکتا ہے، بنگلہ دیش نے آخری ون ڈے کیلئے فاتح اسکواڈ کوبرقراررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :