ایشین سنوکر چیمپئین میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا روانہ،سابق عالمی چیمپئین محمد آصف ، حمزہ اکبر اور شہرام چنگیزی پاکستان کی نمائندگی کریں گے

بدھ 22 اپریل 2015 04:17

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء)اکتسویں ایشین سنوکر چیمپئین شپ میں کامیابی کی امید لئے قومی ٹیم ملائیشیا روانہ ہو گئی ہے۔ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں تئیس سے تیس اپریل تک ہونے والی ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں سابق عالمی چیمپئین محمد آصف ، حمزہ اکبر اور شہرام چنگیزی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

روانگی سے قبل کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد آصف کامیابی کے لئے پر امید نظر آئے۔

حمزہ اور شہرام بھی محمد آصف ہی کی طرح کامیابی کے لئے پرعزم نظر آئے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر کوچ کی خدمات حاصل ہوتیں تو مزید فائدہ ہوتا۔ قومی کیوئسٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایشین سنوکر چیمپیئن شپ میں چین، تھائی لینڈ اور ایران زیادہ سخت حریف ثابت ہونگے۔ ان کا مقابلہ کرنے کے لئے بھی ذہنی طور پر تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :