این اے246کے ضمنی انتخابات ، متحدہ ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے امیدوار ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے

بدھ 22 اپریل 2015 04:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء)قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے246کے ضمنی انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ،پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے امیدوار ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق متحدہ کے امیدوار کنور نوید ،تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل اور جماعت اسلامی کے امیدوار راشد نسیم کا ووٹ این اے246میں نہیں ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق کنور نوید کا ووٹ این اے219حیدرآباد کے پولنگ اسٹیشن نمبر250میں ہے جبکہ عمران اسماعیل کا ووٹ این اے251ڈیفنس کے پولنگ اسٹیشن نمبر52میں ہے اسی طرح راشد نسیم این اے 245نارتھ ناظم آباد کے ووٹر ہیں