پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جون میں مجوزہ سیریز میں 3 ٹیسٹ،5 ون ڈے اور2 ٹی ٹونٹی کھیلے جانے کا امکان

بدھ 22 اپریل 2015 04:18

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء) سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان رواں برس جون، جولائی میں شیڈول مجوزہ سیریز کے دوران تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جانے کا امکان ہے، یہ دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ چھ برسوں کے دوران چھٹی باہمی سیریز ہو گی، ممکنہ شیڈول کے مطابق گرین شرٹس 11 جون کو تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی