لبنان کی رومیہ جیل میں قیدیوں کی پھر بغاوت،ایک درجن فوجیوں و طبی عملے کو یرغمال بنالیا

بدھ 22 اپریل 2015 04:36

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 اپریل۔2015ء)لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مشرق میں واقع رومیہ جیل میں قیدیوں نے ایک بار پھر بغاوت کرتے ہوئے ایک درجن فوجیوں اور طبی عملے کے متعدد اہلکاروں کو یرغمال بنالیا تاہم فوج کی بروقت کارروائی سے بغاوت کو فرو کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رومیہ جیل میں اسلام پسند قیدیویوں کو رکھا گیا ہے جنہوں نے چند ہی روز قبل جیل میں بغاوت کرتے ہوئے متعدد سیکیورٹی اہلکاروں اور جیل عملے کو یرغمال بنا لیا تھا۔

(جاری ہے)

لبنانی سیکیورٹی فورسز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سوموار کے روز رومیہ جیل میں ایک بار پھر قیدیوں نے بغاوت کردی اور 12 سیکیورٹی اہلکاروں، دو ڈاکٹروں اور دونرسوں کو یرغمال بنا لیا۔ تاہم فوج کی کارروائی میں تمام یرغمال کوچھڑا لیا گیا ہے اور بغاوت کچل دی گئی ہے۔واضح رہے کہ چار ماہ قبل رومیہ جیل میں زیرحراست اسلامی شدت پسندوں نے جیل میں ”امارت اسلامیہ“ قائم کرتے ہوئے جیل عملے کیخلاف بغاوت کی تھی۔ اس موقع پرقیدیوں نے استعمال کے کپڑوں، چٹائیوں اور دیگر سامان کو آگ لگا دی تھی اور جیل کے”ڈی“ بلاک کی عمارت پرقبضہ کرلیا تھا۔ بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے شورش پھیلانے والے قیدیوں کو جیل کے بلاک B میں منتقل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :