کرہ ارض ایک ہزار سال تک ختم ہوجائے گا، اسٹیفن ہاکنگ

پیر 4 مئی 2015 06:30

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2015ء)آجکل ایک دفعہ پھر میڈیا میں یہ بات گردش کررہی ہیں کہ دنیا کب ختم ہوگی ؟تاہم ایک معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کے تازہ دعویٰ آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انسانی نسل زیادہ سے زیادہ ایک ہزار سال تک زندہ رہ سکتی ہے کیونکہ کرہ ارض ایک ہزار سال تک ختم ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

مستقبل قریب میں دنیا کے ختم ہوجانے پر بے مقصد بحث ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانوں کو ایک ہزارسال کے اندر اندر کسی دوسرے سیارے پر بستیاں بسانی ہوں گی۔ ورنہ زمین سے نوعِ انسانی کا نام ونشان مٹ جائے گا۔ اسٹیفن ہاکنگ نے کہا کہ نوعِ انسانی کو زمین پر مزید ایک ہزار سال تک رہنے کی مہلت ہے۔ اب یہ انسان پر منحصر ہے کہ وہ ایک ہزار سال میں کوئی نئی دنیا آباد کرتا ہے یا اپنی تباہی کا انتظار کرتا ہے۔