اسلام آباد،موبائل فون کمپنیوں کے اشتہارات میں فحاشی کو فروغ ،صارفین کی پیمرا کو شکایت

پیر 4 مئی 2015 06:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2015ء) موبائل (سیلولر) فون بنانے والی کمپنیوں نے اپنے اشتہارات میں ایک بار پھر فحاشی کو فروغ دینا شروع کر دیاہے ،موبائل فون کی فروخت میں ناچ گانوں اور ذومعنی جملوں کی ادائیگی پر ٹی وی دیکھنے والے صارفین نے پیمرا جو شکایات درج کرادیں ۔

(جاری ہے)

پیمرا کے ذرائع کے مطابق مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والے سیلولر فون فروخت کرنے کے اشتہارات نے ناظرین اور خصوصاً فیملی کے ساتھ ٹی وی دیکھنے والے گھرانوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے موبائل فروخت کے اشتہار میں بے ہودہ ناچ گانے اور ذومعنی جملوں کے بارے میں بچے اپنے والدین سے استفسار کرنے لگے ہیں جس کی شکایات اکثریتی ناظرین نے پیمرا کو آ ن لائن سسٹم کے زریعے شکایات کی صورت میں کیا ہے ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی ایک سیلولر کمپنی کی جانب سے سیلولر فون کے لئے ایک خاتون کی آواز میں فحش الفاظ استعمال کئے جانے کے بعد شکایات کی وجہ سے اس اشتہار کو بند کر دیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :