سکھر،دوستی نہ رکھنے پرعاشق نے معشوق کے گھر کو آگ لگا دی، ذوالفقار ہمارے آٹھ سالہ بیٹے اویس سے دوستی رکھنا چاہتا تھا ہمارے انکار پر طیش میں آ گیا اورگھرکو آگ لگا دی، گھر میں موجود قیمتی سامان جل گیا اور ہم لوگ معجزانہ طور پر محفوظ رہے، انصاف کیا جائے، عبدالرؤف و اہلخانہ ، ملزم گرفتار

پیر 4 مئی 2015 06:29

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2015ء)دوستی نہ رکھنے پرعاشق نے معشوق کے گھر کو آگ لگا دی ، اہلخانہ کا احتجاج، پولیس نے عاشقی شخص کو گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیو پنڈ کی حد اسلام کالونی کے مکین عبدالرؤف خشک ، مسمات آمنت خاتون ، امجد علی و دیگر نے علاقے کے بااثر شخص ذوالفقار شیخ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ذوالفقار شیخ نامی شخص ہمارے آٹھ سالہ بیٹے محمد اویس کیساتھ دوستی رکھنا چاہتا تھا ہمارے منع کرنے پر آگ بگولہ ہو گیا اور گذشتہ رات نشے کی حالت میں ہمارے گھر پر حملہ کر دیا اور گھر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود قیمتی سامان جل گیا اور ہم لوگ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اہلخانہ کے احتجاج کی اطلاع پر پولیس نے فریادی کی مدعیت میں رپورٹ درج کر کے ملوث شخص ذوالفقار شیخ کو گرفتار کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔