امریکی باکسر مے ویدر نے ’فائٹ آف دی سنچری‘ کا ٹائٹل جیت لیا،گرینڈ گارڈن ارینا میں ہونے والے مقابلے میں فلائڈ مے ویدر نے فلپائنی با کسر مینی پاکیو کو 112 کے مقابلے میں 116 پوائنٹس سے شکست دی،مے ویدر اب تک 48 مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ہیں، 17000 لوگو ں نے اس مقابلے کو دیکھا، فا تح پر بہت خو ش ہو ں ، فلائڈ مے ویدر

پیر 4 مئی 2015 06:25

لاس ویگاس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2015ء) امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر فلپائن کے مینی پاکیو کو شکست دے کر ورلڈ ہیوی ویٹ چیمیئن بن گئے ہیں۔امریکا کے شہر لاس ویگاس کے گرینڈ گارڈن ارینا میں ہونے والے مقابلے میں فلائڈ مے ویدر نے مینی پاکیو کو شکست دے کر تاریخ کی سب سے مہنگی فائٹ اپنے نام کی۔ فلائڈ مے ویدر اور مینی پاکیو کے درمیان ہونے والے مقابلے کو فائٹ آف دی سنچری بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

مے ویدر نے مینی پاکیو کو 112 کے مقابلے میں 116 پوائنٹس سے شکست دی۔یہ مقابل عالمی باکسنگ کی 125 سال تاریخ کا سب سے مہنگا مقابلہ تھا ۔12 راوٴنڈ کے اختتام پر مے ویدر نے اس ’فائٹ آف دا سنچری‘ میں فلپائن کے پیکاوٴ کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دے دی۔ججوں نے مے ویدر کو 110-118، 112-116 اور 112-116 سے فاتح قرار دیامقابلہ جیتنے کے بعد مے ویدر نے کہا: ’میں سب سے پہلے خدا کا شکر ادا کرتا ہوں اور دنیا بھر میں اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

’میں مینی پیکاوٴ کو سلام کرتا ہوں اور مجھے اندازہ ہو گیا کہ آخر وہ باکسنگ کے بام عروج پر کیوں ہیں۔ میں اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں۔‘میچ کے بعد مینی پیکیاوٴ نے کہا: ’یہ ایک اچھا مقابلہ تھا۔ میں نے انھیں بہت بار گھیرا اور مکے برسائے۔ مجھے لگا کہ یہ میچ میں جیت گیا ہوں۔ وہ ادھر ادھر گھوماتے رہے اور اتنے سارے گھونسے برسانا بہت آسان نہیں تھا۔

نویں راوٴنڈ میں سخت مقابلہ نظر آیا لیکن مے ویدر یہ تین کے مقابلے چھ راوٴنڈ سے جیتتے نظر آ رہے ہیں۔آٹھویں راوٴنڈ میں پیکیاوٴ نے خطرہ اٹھاتے ہوئے بائیں ہاتھ سے کئی گھونسے برسائے چھٹا راوٴنڈ ایک بار پھر فلپائن کے باکسر کے نام رہا جب پیکیاوٴ نے مے ویدر کو کونے میں جانے پر مجبور کیا اور گھونسوں کی بارش کرنے کی کوشش کی۔لیکن ساتویں راوٴنڈ میں ایک بار پھر مے ویدر مینی کو دور رکھنے میں کامیاب رہے اور۔

یہ قدرے سست راوٴنڈ تھا۔پانچ راوٴنڈز کے اختتام پر مے ویدر کو دو کے مقابلے تین راوٴنڈ کی سبقت حاصل تھی ۔پہلا راوٴنڈ مے ویدر کے نام رہا اور حالات ان کے قابو میں رہے۔ وہ رنگ میں نظر آئے اور دو بار خطرناک طور پر داہنے ہاتھ سے گھونسا لگایا۔دوسرے راوٴنڈ میں بھی مے ویدر کو سبقت حاصل رہی۔ اور مے ویدر 9-10 سے آگے رہے۔تیسرا اور چوتھا راوٴنڈ فلپائن کے پیکیاوٴ کے نام رہا۔

چوتھے راوٴنڈ میں پیکیاوٴ کے ایک زوردار بائیں گھونسے کے سبب بطور خاص مے ویدر رسیوں پر نظر آئے۔بی بی سی فائیو لائیو مبصر کے مطابق یہ مقابلہ انتہائی دلچسپ اور کانٹے کا نظر آ رہا ہے۔تقریبا 17000 لوگ شہر کے ایم جی امی ارینا میں اس مقابلے کو دیکھا۔ ان ناظرین میں رابرٹ ڈی نیرو اور کلنٹ ایسٹ وڈ جیسے کئی سلیبریٹیز کے شامل تھے۔مے ویدر آج تک ناقابل شکست ہیں جبکہ پیکیاوٴ ویلٹر ویٹ 63.5- 67 کلو گرام کے درجے میں عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔

لیکن باکسنگ سے کہیں زیادہ شور اس بات پر ہے کہ یہ دونوں مکے باز آمنے سامنے ہیں اور اس میں مجموعی طور پر پچاس کروڑ امریکی ڈالر کی کمائی یا پھر لین دین کی بات ہے۔اس میں سے 18 کروڑ ڈالر میویدر کو ملیں گے اور 12 کروڑ فلپا ئینی با کسر کے اکاوٴنٹ میں جئیں گے۔