صحبت پور،نقل مکانی کر نیوالے بزگر وں کی ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی،دو خواتین و بچی سمیت چار افراد جاں بحق

پیر 4 مئی 2015 06:26

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2015ء)صحبت پورپولیس تھانہ کی حدود گوٹھ باگڑ کے مقام پر نقل مکانی کر کے جانے والے بزگر وں کی ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی ۔جس کے نتیجے میں ٹرالی میں سوار دو خواتین مسمات مور زادی،10سالہ بچی دربی بی اور 45سالہ سنگو بگٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا جا رہا ہے کہ بگٹی قبائل کے بزگر گوٹھ مہر اللہ خان کھوسہ سے ربیع کینال کے علاقے کی طرف نقل مکانی کر کے جا رہے تھے کہ باگڑ کر مقام پر ٹریکٹر ٹرالی اپنا توازن کھونے کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ۔

وقوعہ کی اطلاع ملنے پر صحبت پور تھانہ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اپنی تحویل میں لے کر صحبت پور کے اسپتال پہنچا دیں ۔جہاں پر پوسٹمارٹم کے بعدتینوں لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔جب کہ واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا تھا۔تینوں لاشیں گھر پہنچنے پر گہرام برپا ہوگیا ہے