افغان حکومت اورطالبان کے درمیان سے مذاکرات کا آغاز ہو گیا

پیر 4 مئی 2015 06:30

دوحہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2015ء) افغانستان میں قیام امن کے لیے قطر میں افغان حکومت اور افغان طالبان میں باضابطہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق قطر میں گزشتہ روز اتوارسے 2روزہ علاقائی کانفرنس شروع ہوگئی ہے جس کے لیے افغان حکومتی وفد دیگر جماعتوں کے نمائندوں کے علاوہ طالبان کا وفد بھی قطر پہنچ چکا ہے۔

افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں بھی تصدیق کی گئی ہے کہ اس کانفرنس میں طالبان کا 8رکنی وفد شرکت کرے گا، تاہم اس بات کی وضاحت بھی کی گئی کہ تمام فریقین اپنی ذاتی حیثیت میں مذاکرات میں شرکت کررہے ہیں۔ افغان صدارتی ترجمان اجمل عابدی کے مطابق افغان امن کونسل کا وفد طالبان کے ساتھ گفتگو میں شرکت کرے گا۔ انھوں مزید کہا ہے کہ افغان امن کونسل کے ارکان قطر میں گلبدین حکمت یار کی قیادت میں حزب اسلامی پارٹی کے 2نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 2013میں امریکا کی رضامندی سے قطر میں طالبان کا دفتر بھی قائم کیا گیا تھا، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ طالبان کے رہنما ملا عمر نے اس بات چیت کی منظوری دی ہے یا نہیں۔لیکن امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جیف راتحک کا کہنا ہے کہ امریکہ اس مصالحتی مذاکرات اور گزشتی سال امریکی سرجنٹ کی رہای کے بدلے گوانتاناموسے پانچ طالبان کی رہائی کے حوالے قطر سے ملسل رابطے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :