نیپال، آٹھ روز بعد چار افراد ملبے سے زندہ برآمد

پیر 4 مئی 2015 06:32

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2015ء)نیپال کی انتظامیہ کے مطابق اتوار کے روز چار افراد کو ملبے سے زندہ باہر نکال لیا گیا ہے۔ پولیس افسر رام بہادر نیپالی نے خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ دو خواتین اور ایک مرد کو امدادی کارکنوں نے سیا اولی علاقے میں واقع کیراباری گاوٴں سے برآمد کیا۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق ان تین افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نیپال میں گزشتہ ہفتے کے روز آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں نہ صرف دارالحکومت کھٹمنڈو بلکہ ملک کے دیگر علاقے بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور ملک کا بنیادی ڈھانچا تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔